banner image

Jinnat Ko bulaya - Jawairia Mirza

 



تو یہ تب کی بات ہے جب میں  3 یا 4 کلاس میں تھی ۔ میری بری بہن کو بہت شوق تھا اور اور اس نے فلموں میں بھی دیکھا تھا کے کس طرح جنوں کو بولو تو وہ حاضر ہوتے ہیں۔ تو ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ جن کوبولائی گی اورپھر ان سے باتیں کرینگی ۔ (یہ اس کے لئے تفریحی تھا اور اس نے سوچا کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا)۔ اس نے اپنے سامنے روبوٹ کا کھلونا رکھا، اور بولنا شورو کردیا۔ "اگر تم مجھے  سن رہے ہو تو اس روبوٹ میں آجاؤ" وغیرہ... سننے میں بہت مذائقہ لگتا ہے لیکن اسکے بعد جو کچھ بھی ہوا وہ بہت خوفناک تھا۔ وہ گھنٹوں وہاں بیٹھی جن کو بولتی رہی کہ جواب دوں ۔ اچانک روبوٹ جس میں سیل بھی نہیں ڈالے تھے، اسکا سیدھا ہاتھ ہلا اورعشرہ بہن کی طرف اٹھ گیا ؟ بہن چیخ مار کے کمرے سے بھاگی لیکن گھر میں کسی کو نہیں بتایا کہ انہونے کیا کیا؟ اگلے دن میری بھن اسکول جانے کے لیے صبح یونیفارم بدل رہی تھی تو ایک دم سے گیلری میں ایک سایہ آیا۔ اس نے سوچا کہ کوئی پرندہ گیلری میں آگیا ہے اوراسی کا وہ سایہ ہوگا۔ پر کچھ دیر بعد جب وہ سایا کمرہ کے درمیاں میں آیا تو بہن چیخ کر بھاگی کیوکہ اب یہ ناممکن تھا کے کسی پرندے کا سایہ آتا اور وہ چیز کچھ اور تھی اب یہاں سے ہمارے گھرمیں عجیب سی چیزیں ہونا شروع ہوں گئی۔ ایک کے بعد ایک کھلونا خود ہی چلنے لگا۔ اگلے دن الماری میں میرا ٹیڈی بیر تھا جسکو دبانے پر وہ گانا گاتا تھا، اُسکےگانے کی آواز الماری میں سے آرہی تھی ۔ جیسے ہی میں نے الماری کھولی، وہ ٹیڈی بیر اچل کے باہر گیرا۔ایک میری گڑیا تھی جو ہیلو ہیلو کرتی تھی ایک دن بیٹھے بیٹھے اسکی آواز آنے لگی . ہیلو، ہیلو، اور پھر ہنسنے کی آواز، جو گڑیا کا بٹن آن کرنے پر نکلتی تھی لیکن تب بھی وہ بینا بٹن آن کیے وہ ہنس رہی تھی.

پھر ایک رات کچھ بہت عجیب ہوا ۔ میری دونو بہنیں بیڈ پرسوتی تھی اور میں نیچھے  گدے پر۔ میں سو رہی تھی تو ایک دم سے کسی کا ہاتھ آیا اور میرا پاﺅں پکڑلیا تب میں بہت گہری نیند میں تھی تو اتنا غور نہیں کیا تھورا ڈری لیکن پھر سو گئی (میں کسی کو نہیں بتایا کیونکے ہو سکتا ہے میری بہنوں کے ساتھ بھی ہوا ہو پر انہونے نے بھی نہیں بتایا ہو)

پر کچھ دن بعد رات کو ہمارے کمرے کی گیلری میں دستک ہونا شروع گئی جیسے کوئی اندر آنا چاہ رہا ہو۔ ہم تینوں بہنیں بہت دڑ گئی اورمیں نے اٹھ کرلائٹس آن کرڈی تو دستک ہونا بند ہوگئی.ہم نے سوچا ہمارا وہم ہے یا ساتھ میں بلڈنگ میں کوئی کام کرہا ہوگا۔ پھر میں نے لائٹس آف کرڈی اورجیسے ہی ہم سونے کے لیۓ لیٹھے  تو پھر سے دستک ہونی لگ گئی اور اس بار بھی پوری زور سے ہورہا تھا جیسے  واقہی کوئی گیلری میں ہوں (ایسا ممکن نہیں تھا کے کوئی گیلری میں آتا کیو کے گیلری دوسری منزل پر تھی اورباہرسےکوئی راستہ بھی نہیں تھا آنے کا)۔خیر ہم نے ڈر کے پاپا کو بولا لیا، انہونے دلاسہ دے کے سولہ دیا کے ایسا کچھ نہیں ہے اور دوئیاں وجیرہ پرھ کے فونک دی اگلے دن بارش ہوگئیوہ بھی بہت تیز اور رات تک ہوتی رہی.رات میں بجلی بھی چلی گئی ہم تینوں بہنیں چپ چاپ لیتھی ہوئی  تھی کے پھر سے کسی نے گیلری میں دستک کرنا شروع کردیا اور اس بار دروازہ زور زور سے بجا رہا تھا جیسے کوئی اندر آنا چاہ رہا ہو اور دروازہ بھی پوری طرح ہل رہا تھا تب میں نےجا کر پاپا کو جگایا اوریہ سب کچھ بتایا پھر پاپا آئے اور گیلری کھول کے دیکھنا شروع کردیا کے کون ہے... اور جب ٹارچ لائٹ جلائی تو میرا تو دل ہی دہل گیا وہاں میری بہت پسندیدہ گڑیا کچرے میں لٹ پٹ پڑی تھی اور اسکی گردن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ اف وہ منظر بہت خوفناک تھا۔ پھر پاپا نے سورہ بقرہ کی تلاوت لگائی ہمارے کمرے میں اور اگلے دن ہمارے سارےکھلونے اٹھا کے پھینک  دیئے۔ کچھ دن ڈر رہا لیکن اس کے بعد سب کچھ اچھا ہوگیا ۔ جب سب کچھ ٹھیک ہوگیا تو تب میری بھن نے بتایا کہ اس نے یہ کرنامہ انجام دیا تھا اور سچ میں جنوں نے ہمیں جواب دیا تھا۔


Jinnat Ko bulaya - Jawairia Mirza Jinnat Ko bulaya - Jawairia Mirza Reviewed by Sachi Kahania on December 10, 2021 Rating: 5

No comments:

banner image
banner image
Powered by Blogger.